بلوچستان

قلعہ عبداللہ سمیت کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گیا

چمن: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تبادہی مچا دی، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹرک میں اشیائے خورونوش تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں وین بھی بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہاہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشین اور توبہ اچکزئی کے مختلف برساتی ندیوں میں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker