پاکستان

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کا جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خطے میں جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ رکنے کے امکان کے لیے فضا ہموار کرنے لگے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو اپنی کامیابیوں کو ماضی کے انداز میں پیش کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے ممکنہ اختتام کے لیے عوام کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدےکے بغیر ہی ایران جنگ روکنےکا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم اپنے مقاصد بھی حاصل کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker