بلوچستان

گوادر : فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

گوادر میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، گوادر پولیس
گوادر: کے علاقے پلیری لنک روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ٹی ٹی سی کالونی گوادر رہائشی غلام قادر ولد مراد بخش ۔ چابہار ایران کے رہائشی ارشد ولد اباباگر اور ضلع کیچ کے رہائشی قمبر ولد بدل نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ گوادر پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی (میڈیکو لیگل) کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس گوادر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker