
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو 7 اپریل تک سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق رپورٹ اور تمام ریکارڈ حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ پبلک کرنے یا نہ کرنےکا اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔
اس حوالے سے کمیشن نے خط لکھ کر سیکرٹری قانون کو 7 اپریل کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں کراچی میں واقع شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔



