بلوچستان

کوئٹہ: پولیس تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی مبینہ خودکشی، تین اہلکار معطل، تحقیقات کا آغاز

کوئٹہ: نیو سریاب تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی مبینہ خودکشی، تین اہلکار معطل، تحقیقات کا آغاز
🔶 کوئٹہ: نیو سریاب تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی مبینہ خودکشی کے واقعے نے پولیس نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
🔶 پولیس ذرائع کے مطابق نیو سریاب تھانے کے لاک اپ میں ایک زیرِ حراست ملزم نے خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی کوئٹہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈیوٹی افسر اور لاک اپ انچارج سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد بی ایم سی (بولان میڈیکل کمپلیکس) منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں خودکشی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
🔶 واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں لاک اپ کی نگرانی، سیکیورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
🔶 پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف سریاب تھانے میں تین قتل جبکہ سٹی تھانے اور نیو سریاب تھانے میں چوری کے چار مقدمات درج تھے، اور وہ مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔
🔶 حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker