سائنس اور ٹیکنالوجی

آرٹیمس 2 مشن میں سوار خلا باز زمین کے مدار سے نکل کر چاند کی جانب روانہ

آرٹیمس 2 مشن پر موجود خلا بازوں نے اسپیس کرافٹ کا رخ چاند کی جانب کر دیا ہے۔

زمین کے مدار سے باہر نکلنے کے بعد اسپیس کرافٹ کا رخ چاند کی جانب کیا گیا اور ایسا نصف صدی سے زائد عرصے بعد ہوا ہے جب کوئی انسان زمین کے مدار سے باہر بالائی خلا میں سفر کر رہا ہے۔

اورین اسپیس کرافٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو 4 خلا بازوں کو چاند کے مدار پر لے جائے گا۔

اس 10 روزہ مشن کے دوران یہ خلا باز چاند کے مدار میں قیام کریں گے۔

چاند کے مدار پر پہنچنے میں ان خلا بازوں کو 3 دن کا عرصہ لگے گا اور ایسا 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا۔

ایک خلا باز جرمی ہینسن نے ویڈیو کال میں بتایا کہ ہم سب چاند کی جانب سفر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم انسان کیا کچھ کرسکتے ہیں۔

آرٹیمس 2 مشن کو یکم اپریل کو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

اب یہ خلا باز چاند کی جانب روانہ ہوچکے ہیں اور چاند کی کشش ثقل کو غلیل کی طرح استعمال کرکے وہ اس کے مدار تک پہنچیں گے اور پھر وہاں سے زمین کی جانب واپس لوٹیں گے۔

ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جرمی ہینسن 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار چاند کے مدار پر پہنچنے والے خلاباز بنیں گے۔

لانچ کے بعد خلا بازوں کو عجیب مسئلے کا سامنا ہوا جب ٹوائلٹ خراب ہوگیا مگر اب اسے ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

2028 میں آرٹیمس 3 مشن کو روانہ کیا جائے گا جس میں سوار خلا باز چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔

آرٹیمس 2 مشن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار ایک سیاہ فام شخص چاند کے مدار پر بھیجا گیا ہے، جبکہ پہلی بار ایک خاتون اور ایک غیر امریکی فرد کو مشن کا حصہ بنایا گیا۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ خلا باز 250000 میل سے زیادہ کا خلائی سفر کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 مشن چاند پر جاکر زمین پر واپس آنے میں کامیاب رہا تھا، مگر اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔

10 روزہ آرٹیمس 2 مشن کا مقصد چاند کے گرد انسانوں کو پہنچانا اور پھر واپس لانا ہے۔

یہ خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے مگر یہ 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا جب کوئی انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker