پاکستان
پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،3 لاشیں نکال لی گئیں
خیبر: پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کےمقام پر ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چوتھے کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ میں شو روم کی چھت گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شو روم کی چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینل بھی ٹوٹ گیا۔



