پاکستان

اگر اس بار بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے: وزیر دفاع

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر اس بار بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کرآئیں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا بھارت اپنےلوگوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کردہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے، پاکستان ائیرفورس نے بھارت کے اندر گھس کر اسے مارا ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کرآئیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ امریکا ایران جنگ مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے، خدا ہمیں کامیاب کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker