کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 71 پمپس سیل، 27 افراد گرفتار

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 71 پمپس سیل، 27 افراد گرفتار
🔶 ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
🔶 کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 71 غیر قانونی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کیا گیا، جبکہ 27 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔
🔶 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) امیر حمزہ بلوچ نے ہزارہ ٹاؤن، مری آباد، مغربی بائی پاس اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 پمپس سیل کیے اور 5 افراد کو گرفتار کیا۔
🔶 اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) احسام الدین کاکڑ نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے 20 پمپس سیل کیے اور 10 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا۔
🔶 اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے سب ڈویژن صدر میں کارروائی کے دوران 14 پمپس سیل کیے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
🔶 اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) مصور احمد اچکزئی نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 پمپس سیل کیے اور 7 افراد کو گرفتار کیا۔
🔶 ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی طور پر ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور عوام کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔



