پاکستانتازہ ترین

ایران کی جانب سے امریکی پائلٹ کی تلاش پر انعام، شہریوں کی بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچ گئی

ایران کی جانب سے امریکی پائلٹ کی تلاش پر بھاری انعام کے اعلان بعد عوام کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی۔

ایران کی جانب سے امریکی پائلٹ کو تلاش کرکے گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے10ارب تومان یعنی 60 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھے جانے پر لوگوں کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی، جس سے علاقے کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اس حوالے سے روسی میڈیا نے ویڈیو بھی شئیر کردی اور بتایا کہ ایران کی جانب سے گرائے گئے ایف15 طیارے کے پائلٹ کو پکڑنے کے لیے ایرانی شہری جوق در جوق اس علاقے کا رخ کررہے ہیں۔

امریکا نے ابتدا میں کہا تھا کہ مار گرائے گئے طیارے کا پائلٹ بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تاہم ایران کے جس صوبے میں یہ طیارہ مار گرایا گیا، اس کے گورنر کا کہنا ہےکہ یہ بات دشمن کی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پائلٹ کو ریسکیو کیا جاتا تو اس کے لیے کم سے کم کسی ایک امریکی ہیلی کاپٹرکو لینڈنگ کرنا پڑتی لیکن جیسے ہی طیارہ مارگرایا گیا اور ہیلی کاپٹر آئے تو شہریوں نے ان ہیلی کاپٹروں کو فائرنگ کرکے بھگادیا تھا۔

صوبے کے گورنر نے مزید کہا کہ اس طرح کوئی ہیلی کاپٹرلینڈ ہی نہیں کرسکا تو ریسکیو ممکن ہی نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker