آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
عطا تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے اور 1043 زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایاکہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور44 پر قبضہ کرلیا، متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹرمیں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا،37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔



