بلوچستان

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک اورکارگوجہاز ‘ایم وی ریوا گلوری’ 14 ہزار 629 میٹرک ٹن سامان لے کر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

گوادر پورٹ پر تجارتی رونقیں بحال ہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق جہازوں کی یہ آمد ثابت کرتی ہے کہ گوادر اب علاقائی تجارت کا اصل مرکز بن رہا ہے۔

جدید لاجسٹک نظام اور بہترین آپریشنز کی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں کا اعتماد مزید بڑھا ہے جبکہ گوادر پورٹ اب صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ایک فعال تجارتی راہداری بن چکی ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق کارگو کی ان لوڈنگ جاری ہے اور مستقبل میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے مزید مواقع پیدا ہوںگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker