پاکستان
مالاکنڈ: سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر ملزم نے بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں دیور نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔
لیویز کے مطابق واقعہ درگئی قالدرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے بھابھی اوربھتیجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
لیویز کے مطابق پڑوسیوں نے بتایا ہےکہ ملزم کو بھابھی اوربھتیجیوں کا سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا پسند نہیں تھا۔
لیویز کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، اس کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔



