پاکستانتازہ ترین

ایران کے امریکی تنصیبات پر حملے: پروازوں نے یو اے ای کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا

ایران کے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے ایک اور بحران نے جنم لے لیا۔

کئی ممالک کی پروازوں نے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا اور ان طیاروں کو طویل فضائی راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔

پاکستانی پروازیں امارات کی فضا چھوڑ کر طویل روٹ اختیار کررہی ہیں، پروازیں امارات کے مغرب اور جنوب میں سعودی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات پر غصہ کیسا؟؟

پروازیں سعودیہ سے عمان میں داخل ہوکر مسقط سے پرانا روٹ لیتی ہیں جس سے دمام اسلام آباد کی پروازوں کا دورانیہ 1 گھنٹہ 40 منٹ بڑھ گیا جب کہ دمام ملتان اور لاہور کی پروازوں کو معمول سے ڈیڑھ گھنٹہ اضافی لگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی، ابوظبی شارجہ سے پاکستان کی پروازوں کے دورانیے میں 15 منٹ کا اضافہ ہوا ہے اور جدہ ریاض سے پاکستان کے لیے پروازوں کو 25 منٹ کا اضافی وقت لگ رہا ہے جب کہ مدینہ سے اسلام آباد کی پروازوں کے لیے بھی 35 منٹ اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے، پروازوں کا دورانیہ بڑھنے سے سفر کی لاگت میں لاکھوں روپے اضافہ بھی ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker