World
بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سنگین، 3 ہفتوں میں 98 بچے انتقال کرگئے
بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی۔

بنگلادیشی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران کم از کم مشتبہ طور پر خسرہ کے باعث 98 بچے انتقال کرگئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے 6 ہزار 476 بچوں میں خسرہ جیسی علامات رپورٹ ہوئی ہیں، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 826 ہے اور اب تک کم از کم 16 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 30 انتہائی متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرکے ہنگامی ویکسین یشن مہم شروع کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹرCommunicable Disease Control کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے رواں سال خسرہ سے متاثرہ بچوں اور اموات کی تعداد زیادہ ہیں جس کی ممکنہ وجہ ویکسین کی کمی اور دیگر عوامل ہوسکتے ہیں۔



