پاکستانPunjab

پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بندکرنےکی تجویز مسترد کردی

پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردہ سفارشات منظور نہ ہوسکیں ۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کردی گئی ہے اور اوقات کار میں تبدیلی پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوقات کار کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ تاجروں سے مشاورت جاری ہے، مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے پر تاجروں کو کچھ اعتراضات ہیں جس پر بات چیت جاری ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد وفاق کو آگاہ کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker