کھیل

پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی

پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک ایونٹ کے دوران بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ ایونٹ چند ماہ قبل ہوا تھا جس میں سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر میز پر رکھ دیا تھا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو دکھایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور اسپورٹس دشمنی ایک طرف لیکن کسی ملک کے جھنڈے کو احترام کے ساتھ اٹھانا یہ ثابت کرتا ہے پاکستانی ایتھلیٹ کھیل کو صرف کھیل سمجھتے ہیں۔

سمیر خان کا یہ عمل پوری دنیا میں سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker