تخت ماڑی مستونگ : نوابزادہ شادین خان شاہوانی کی طرف سے انکی رہائشگاہ پر مستونگ کے مسیح برادری کے اعزاز میں ایسٹر کے موقع پرپر وقار تقریب

مستونگ : نوابزادہ شادین خان شاہوانی نے اپنی جانب سے ایسٹر کے پر مسرت موقح پر اپنی رہائشگاہ تخت ماڑی پرمستونگ کے مسیح برادری کے اعزاز میں سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی
خوشیوں سے بھری منعقدہ اس تقریب میں مسیح برادری کے علاوہ معززین مستونگ نے بھی شرکت کی۔ جن میں چیرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان، پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر لونگ خان، ضلعی سینئر نائب صدر میر حفیظ اللہ برڑو، ضلعی نائب صدر محمد موسی بھٹو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالمالک شاھوانی، ضلعی افس سیکریٹری غلام علی باروزی، پیپلز پارٹی کے رھنما سیدرحیم شاہ، حاجی ریاض شاہوانی ،حاجی مرتضی شاھوانی،میرمجید شاھوانی،ٹکری محبوب شاھوانی،ٹکری واحد محمدشئی،حاجی سلام شاھوانی،ماسٹر لیاقت شاھوانی،نائب پایئند خان شاھوانی،حاجی عثمان ،حاجی عمر شاھوانی،ماما واحد، حامد مسیح، الیاس بھٹی، عادل مسیح،چوہدری شہزاد مسیح،آصف مسیح،شاکر مسیح،شاہد مسیح،ساگر مسیح،اریس مسیح،اریش مسیح،سام مسیح،سنیل مسیح و دیگر شامل تھے
نوابزادہ شادین خان شاھوانی نے مسیح برادری و دیگر شرکاء تقریب سے مل کر ایسٹر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئیے کیک بھی کاٹا
نوابزادہ شادین خان شاھوانی نے اپنے مختصر خطاب میں مستونگ کی مسیح برادری کو ایسٹر کے خوشیوں بھر تہوار کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی
انہوں نے کہا کے ایسٹر کا تہوار ھمیں ایک دوسرے کا احترام کرنے کا درس دیتا ھے۔ اور ھم سب کو چائیے کے ھم سب مل کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں
آخر میں مسیح برادری کی جانب سے عادل مسیح، چوہدری شہزاد مسیح، الیاس بھٹی اور حامد مسیح نے چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاھوانی کا اس پیار بھرے خلوص اور عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
تخت ماڑی مستونگ : نوابزادہ شادین خان شاہوانی کی طرف سے انکی رہائشگاہ پر مستونگ کے مسیح برادری کے اعزاز میں ایسٹر کے موقع پرپر وقار تقریب



