بزنس

امریکا ایران جنگ بندی: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: مشرق وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ہے۔

پاکستان کی ثالثی کے بعد امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے ایران پرحملے روکنےکے اعلان پرپاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 12ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس میں تیزی کے بعد کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار 10:42 منٹ پر بحال ہوگا۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 12 ہزار 362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد اس وقت ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کا ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نکئی 5 فیصد اضافے سے 55960 پوائنٹس پرہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈی جے اسٹاک میں2.5 فیصد اور آسٹریلیا کے اےایس ایکس میں 2.65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے جس کے بعد ایران نے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker