کھیلکرکٹ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 101 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 ،حسیب اللہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین نے 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker