بلوچستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے
🔶 بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، قلات، رکنی اور ان کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
🔶 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان جھٹکوں سے قبل کچھ گھنٹے پہلے خضدار کے علاقے زہری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ صوبے کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی اس لرزش نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
🔶 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker