پاکستان

پاکستان دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں امریکا ایران مذاکرات کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker