بزنس

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 1932 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 1.17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

دوسری جانب ایشیائی شیئر بازاروں میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جاپان، کوریا اور انڈونیشیا کے بینچ مارک اسٹاک انڈائسسز 2،2 فیصد مثبت ہیں جب کہ بھارت اور ویتنام کے اسٹاک انڈائسسز ایک ایک فیصد مثبت ہیں۔

اس کے علاوہ شنگھائی اور ہانگ کانگ کے انڈائسسز ایک فیصد سے کم مثبت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker