جرم
دبئی میں خطرناک جرائم پیشہ گروہ بے نقاب، انٹرپول ریڈ نوٹس پر ایک ملزم گرفتار
دبئی میں خطرناک جرائم پیشہ گروہ بے نقاب ہوگیا۔

دبئی پولیس کے مطابق یہ گروہ منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا ہے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 20 زیرِ تفتیش ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن اماراتی وزارتِ داخلہ کے تعاون سے کیا گیا، یہ نیٹ ورک یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں سرگرم تھا جب کہ یورپ، برطانوی اور امریکی ادارے آپریشن میں شریک ہوئے۔
دبئی پولیس کے مطابق عالمی تعاون سے نیٹ ورک کا ڈھانچہ توڑا گیا اور اثاثے ضبط کیے جب کہ انٹرپول ریڈ نوٹس پر دبئی ایئرپورٹ پر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔



