World
تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کرینگے نہ اسے برداشت کرینگے: چینی صدر
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کریں گے نہ ہی اسے برداشت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ آج کی دنیا مکمل طور پر پُرامن نہیں ہے اور امن بہت قیمتی ہے۔
شی جن پنگ کے مطابق آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب خاندان میں ہم آہنگی ہوگی تو تمام چیزیں خوشحال ہوں گی اور تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جسے ہم قطعی طور پر برداشت یا معاف نہیں کریں گے۔
اس موقع پر تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔



