پاکستان
اسلام آباد میں کل بھی مقامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 11 اپریل کو بھی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 9 اور 10 اپریل کو بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔



