مستونگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل جہدوجہد سے شاہوانی قبائل کے طائفہ غل محمود زئی اور حسن زئی کے درمیان جنگ کا مکمل تصفیہ کر دیا گیا

مستونگ/// پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے خصوصی کاوشوں اور مسلسل جہدوجہد سے شاہوانی قبائل کے طائفہ غل محمود زئی، حسن زئی کے درمیان گزشتہ 20 روز قبل پیدا ہونے والے قبائلی تنازعہ اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے شروع دن سے خیرخواہی کا کردار ادا کرتے ہوئے اس دوران مسلسل دونوں جانب سے جنگ بندی کراتے رہے۔۔۔ اور آج شاہوانی قبائل کے طائفہ غل حسن زئی کو تنازعہ کے خاتمے کیلئے محمود زئی غل کی جانب سے آج باقاعدہ نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے خصوصی ہدایات پر نوابزادہ کے نمائندوں ٹکری ملک بیگ شاہوانی حاجی عبدالرزاق حاجی در محمد محمدشہی حاجی محمد حنیف شاہوانی محمد گل شاہوانی حاجی محمد زمان محمد عظیم شاہوانی حاجی احمد جان فیض محمد شاہوانی شفیع محمد شاہوانی نے میڑھ لیکر شاہوانی ہاؤس میکروکھڈکوچہ لیکر گئے جہاں پہلے سےموجود ٹکری شوکت شاہوانی نے میڑھ کے شرکاء کو بلوچی رسم و رواج کے تحت حال احوال کرتے ہوئے میڑھ کے شرکاء کو عزت بخشتے ہوئے دعا خیر کردیا۔۔۔ اس موقع ٹکری غازی خان شاہوانی حاجی محمد جان شاہوانی غلام فاروق شاہوانی ودیگر موجود تھے واضح رہے کہ شاہوانی قبائل کے طائفہ غل کے دو فریقین کے درمیان جاری مسلسل گشیدگی سے دونوں جانب سے 5افراد زخمی ہوئے تھے چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے مسلسل کاوشوں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے شروع دن سے انتھک کوششوں اور خیر خواہ سے آخر کار مذکورہ تنازعہ کا مکمل خاتمہ کردیا۔۔۔ تنازعہ کا خاتمے کرنے پر دو فریقین نے نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی ودیگر قبائلی معتبرین جنہوں نے شروع دن سے تنازعہ کے خاتمے میں کردار ادا کیے ان تمام خیرخواوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔۔۔۔



