موسم

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅ ں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے.

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد شہروں لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاﺅالدین میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، لورالائی سمیت متعدد شہروں میں آندھی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے دوسری جانب فیصل آباد میں حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی زیر کاشت فصل کی پیداوار شدید متاثر ہونے کے خدشات منڈلانے لگے.
فیصل آباد ڈویژن بھر میں رواں برس 18 لاکھ 57 ہزار ریکڑ سے زائد رقبے پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے، ماہرین ذراعت کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں نے گندم کی فصل کو خوب فائدہ پہنچایا لیکن رواں دنوں میں ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری نے گندم کی فصل کو خاصا نقصان پہنچایا سال بھر فصل پرمحنت کرنے کے بعد پھل حاصل کرنے کا وقت آیا تو موسم کی بدلتی صورتحال نے کاشتکاروں کو پریشان کردیا.
ماہرین زراعت کاکہنا ہے کہ مزید بارشوں کی صورت میں گندم کی فصل میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور فصل کی کٹائی کیلئے اسکے مکمل خشک ہونے کا انتظار کیا جائے ماہرین کے مطابق بارشوں اور ہواوں کی وجہ سے زمین پر لیٹی ہوئی فصل کی ہاتھ سے کٹائی کرنے کو ترجیح دی جائے جس سے ناصرف فصل کا دانہ ضائع ہونے سے محفوظ رہے گا بلکہ پیداوار بھی بہتر ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker