پاکستان

پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، پہلی برآمدی کھیپ کراچی سے تاشقند کیلئے روانہ

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اورکراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کیلئے روانہ کردی گئی۔

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے پہلی برآمدی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے جسے خصوصی ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے زریعے کراچی سے براستہ ایران ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند روانہ کیا گیا۔

برآمدی سامان گوادر کے علاقے گبد سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے وسط ایشیا کے ممالک تک پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیا کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے، پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے جو ایران اور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت وتجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker