پاکستان
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاشی دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ہے: ریٹائرڈ ایڈ مرل امریکی بحریہ
امریکی سکیورٹی تجزیہ کار اور امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹیورڈز نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاشی دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ہے۔

ایک بیان میں سابق نیوی افسر نے کہا کہ یہ حکمت عملی ایران پر اس کی تیل تنصیبات تباہ کیے بغیر اقتصادی دباؤ ڈالے گی مگر یہ بڑا اور پیچیدہ اقدام ہے، آسان کام نہیں ۔
جیمز اسٹیورڈز کا کہنا تھا کہ اس کے لیے بہت زیادہ بحری طاقت کی ضرورت ہے اور ایران کے پاس جوابی حملوں کے آپشن موجود ہیں۔



