بزنس

ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ تنازع عالمی معیشت کیلئے بڑا سپلائی شاک تھا لیکن اس دوران پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی قیمتوں کی مکمل منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے، پاکستان نے بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔

ان کا کہنا تھا یوروبانڈ ادائیگی”نان ایونٹ”رہی، جو بیرونی ادائیگیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ میں ریکارڈ ترسیلات آئیں، معیشت کی بہتری کے لیے ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، ہمیں برآمدات پر توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کاوش ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے، صنعت کیلئے مستقل سبسڈی کا خاتمہ،مسابقتی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے، ٹیرف میں اصلاحات،عالمی منڈی سے انضمام کی کوششیں کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔

ان کا کہنا ہے چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس قانون سازی مکمل کی گئی، 28 سرکاری ادارے نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھیجے گئے، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، کاروباری ماحول بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker