پاکستان

سپریم کورٹ نے باپ کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے باپ کے قتل کے مجرم غلام مصطفیٰ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس ہاشم کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی۔

سپریم کورٹ نے اپنے جاری فیصلے میں کہا کہ جائیداد کے لیے اپنوں کا خون بہانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker