پاکستان
ملک میں 14 سے 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، الرٹ جاری

پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے لئے اہم الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے ایک خرابی کی مرمت کے لیے سب میرین کیبل پر مینٹیننس کا کام کیا جا رہا ہے۔ یہ سرگرمی 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران صارفین کو بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں کمی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔



