پاکستان

کراچی: ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 لڑکیاں جاں بحق، ایک لڑکا زخمی

کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹوٹی سڑک کے باعث دونوں بہنیں موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں، موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد دونوں بہنیں برابر سے گزرنے والے ٹینکر کی زد میں آگئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکا معمولی زخمی ہوا، فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker