World
آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی، ایران
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر ایرانی وزارت دفاع نے رد عمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دے گی اور عالمی توانائی کی سلامتی کو غیر مستحکم کر دے گی۔

ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کسی بھی کوشش میں ناکام رہیں گے۔
ادھر ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دیا اور خبردار کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو نہ صرف خلیج عمان بلکہ خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔



