دلچسپ و عجیب

شوہر کی بے وفائی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے خاتون ٹرک کے پیچھے لٹک گئی

چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا نتیجہ تو سامنے نہیں آیا لیکن اس نے ہر دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتا لگانے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے خاتون اس کے ٹرک کے پیچھے لٹک کر سوار ہوگئی۔

یہ واقعہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے علاقے مارالبی شی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے چلتے پک اپ ٹرک کے پیچھے لٹکا ہوا دیکھا گیا، یہ انوکھا واقعہ ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل سواروں کی اطلاع پر معلوم ہوا۔

ویڈیوز میں خاتون کو گاڑی کے پچھلے حصے پر لٹکے اور سلاخوں کو پکڑے ہوئے دیکھا گیا، پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی سے تعلق میں ہے، اسی لیے وہ گھر سے نکلتے وقت گاڑی کے پیچھے لٹک گئی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ سکے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ اگر گاڑی تیز رفتاری سے چلتی یا سڑک خراب ہوتی تو اس کی جان جا سکتی تھی۔

اس واقعے پر شوہر کو 200 یوان (29 ڈالر) جرمانہ اور ڈرائیونگ ریکارڈ سے 3 پوائنٹس کٹ گئے کیونکہ اس نے گاڑی روانہ کرنے سے پہلے مناسب جانچ نہیں کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور حکام نے اسے بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، نہ کہ خطرناک حرکات سے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker