انٹرنیشنل
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اثرات کیا ہونگے؟
آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم سمندری تجارتی راستوں میں سے ایک ہے جس میں رکاوٹ عالمی سطح پر فوری اثر انداز ہوگی۔

عربین بزنس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس میں امریکا نے ایرانی بندرگاہوں سے منسلک جہازوں پر ناکہ بندی کردی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایران سے آنے اور جانے والی بحری ٹریفک کو روکنا ہے جب کہ دیگر خلیجی ممالک کی تجارتی شپنگ کو راستہ دیا جائے گا۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے سبب شپنگ انشورنس مہنگی ہوسکتی ہے جب کہ کئی کمپنیاں جہاز ہٹانا شروع کر سکتی ہیں اور عالمی توانائی منڈی میں ہلچل کا خدشہ ہے۔



