پاکستان

کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں: شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔

حال ہی میں پی پی رہنما نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

سیگمنٹ میں خالی جگہوں کو پُر کرنا تھا، میزبان نے سوال کیا کہ ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ڈیش (______)’

جواب میں شرمیلا نے کچھ لمحے سوچا اور کہا ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا’۔

پی پی رہنما کا جواب سُن کر وہاں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور ساتھ ہی مسکرا اٹھے۔

اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا ‘میں سیاست چھوڑ سکتی ہوں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتی، بہت شوق سے ڈرامے دیکھتی ہوں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker