انٹرنیشنل

امریکی وزیر خارجہ کی صدارت میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع ہوگئے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی صدارت میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع ہوگئے۔

واشنگٹن میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل کے سفیر اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مذاکرات کے اہم نکات میں جنگ بندی کو یقینی بنانا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، اور ایک وسیع تر امن معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔

تاہم، دونوں فریق ان نکات کو بالکل مختلف نقطۂ آغاز سے دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث کسی مشترکہ نتیجے تک پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں جاری مذاکرات ایک تاریخی موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئندہ چند گھنٹوں میں تمام پیچیدگیاں حل ہونا ممکن نہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ فریقین کم از کم آگے بڑھنے کا عمل شروع کریں گے اور پیش رفت کی سمت قدم اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker