پاکستان

امریکی سفارتخانےکے ڈپٹی چیف آف مشن کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم امور ، عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکا ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،کامران مرتضٰی، اسلم غوری، مولانا اسعد محمود اور مولانا اسجد محمود شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker