World

تہران: اسکول پر امریکی حملے میں شہید بچیوں کی تصاویر تجریش اسکوائر پر آویزاں

ایران میں مناب اسکول پر حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں دارالحکومت تہران کے تجریش اسکوائر میں شہید بچیوں کی تصاویر لگا دی گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تصاویر لگا کر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

مناب میں بچیوں کے اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ، یہ حملہ 28 فروری کو کیا گیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مذاکرات کے لیے پاکستان آمد پر شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے بستے جہاز کی نشست پر رکھے تھے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا یہ میرے احباب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker