پاکستان
بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 180 دن کی مہلت دینے کا خیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی و انتظامی چیلنج اور امن وامان کے پیش نظر وقت مانگا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 180 دن کی مہلت دینے کا خیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، موسم اور سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر عمل میں تاخیر قابل قبول نہیں، صوبائی حکومت کا مؤقف غیر تسلی بخش ہے۔



