بلوچستان

مچھ : بولان لیز میں زہریلی گیس بھرنے سے تین مزدور موقع پر جاں بحق

مچھ بولان لیز میں زہریلی گیس بھرنے سے تین مزدور موقع پر جاں بحق۔۔۔*
مچھ بولان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لیز میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں
(1) مراد بخش،
(2) علی حسن ولد عبدالخالق قوم بنگلزئی، ساکن مچھ،
(3) دلاور خان قوم مری، سکنہ کشتری شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدور لیز کے اندر کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنے سے ان کا دم گھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker