بزنس

پاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہ

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ پاکستان نے مالی سال 2026 کے لیے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی کریڈٹ پروفائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے فِچ کی جانب سے پاکستان کی بی نیگیٹیو ریٹنگ برقرار رکھنے پر خیرمقدم اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں فعال موجودگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی اداروں کا اعتماد برقرار ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرامز پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جب کہ پاکستان نے مالی سال 2026 کے لیے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور سکوک کے ذریعے بھی فنڈنگ حکمت عملی جاری ہے۔

واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم سے خطاب

دوسری جانب واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو اقتصادی حکمتِ عملی پر بریفنگ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران حالیہ تاریخ کے بڑے ترین سپلائی شاکس میں سے ایک ہے اور موجودہ بحران سے حاصل ہونے والا سبق پیٹرولیم ذخائر کی تعمیر ہے۔

وزیر خزانہ نے حکومت کے تین مراحل پر مشتمل ردعمل کا خاکہ پیش کیا اور سعودی عرب کی مالی معاونت پر گہری قدر دانی کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker