پاکستان
ایران میں جنگ سے کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں: چیف اکانومسٹ ورلڈبینک
عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ انڈرمٹ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن میں خبر ایجنسی سے گفتگو میں انڈرمٹ گل ( Indermit Gill) کا کہنا تھا کہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی دنیا میں 20کروڑ افراد غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حالیہ جنگ ان کی تعداد میں بیس فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔



