پاکستان
پنجاب حکومت کا پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نےکہا کہ ہم نے پلاسٹک تھیلوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، پلاسٹک تھیلےکینسر اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
کنول لیاقت نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے بجائے سستے کاغذ کے تھیلے بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں پنجاب کو پلاسٹک فری زون قرار دیا جائے۔



