پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابقفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ۔

گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker