بلوچستان
مستونگ : گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

*مستونگ نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔۔۔*
*مستونگ*
*مستونگ میں نواب غوث بخش ہسپتال کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔۔*
*ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی شخص کو فوری طور پر غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا آپریشن جاری ہے۔۔۔*
*ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بادینی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔*



