پاکستان

ہری پور:حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

ہری پور:حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق:
🔶 ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
🔶 ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔
🔶 ڈی پی او کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ عملے نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
🔶 شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹر میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker