پاکستان
سعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہےجوبیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرےگی۔

وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس کے موقع پرموڈیزکے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، تمام قرض دہندگان کی ذمہ داریاں بروقت پوری کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہےجوبیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرےگی۔
اس کے علاوہ وزیرخزانہ نےعالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کےلیے درمیانی مدت کی حکمت عملی پرروشنی ڈالی جب کہ وزیرخزانہ نے جاری علاقائی صورتحال کے تناظرمیں توانائی شعبے میں حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔



